ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کی اسٹانڈنگ کمیٹی کا انتخاب 10؍ نومبر تک ملتوی

بی بی ایم پی کی اسٹانڈنگ کمیٹی کا انتخاب 10؍ نومبر تک ملتوی

Fri, 27 Oct 2017 20:50:51    S.O. News Service

بنگلورو،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کیلئے آج کوئی بھی نامزدگی جمع نہیں ہوپائی، جس کے سبب اس انتخاب کے عمل کو 10؍ نومبر تک ٹال دیا گیاہے۔آج شہر کی ڈویژنل کمشنر جینتی نے 12؍ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کیلئے تاریخ کا تعین کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کرچکی تھی۔ ان کمیٹیوں کے انتخاب کیلئے صبح 8 سے 9؍ بجے تک نامزدگیوں کا موقع دیا گیاتھالیکن اس سلسلے میں کسی نے نامزدگی داخل نہیں کی۔ نامزدگی داخل کرنے کیلئے ابتدائی وقت صبح 9؍ بجے طے کیاگیا تھا، لیکن اس کیلئے کسی بھی کارپوریٹر نے صبح 8 اور 9؍ بجے کے درمیان نامزدگی داخل نہیں کی ۔ اس کے سبب انہوں نے انہوں نے انتخابات کو دس دنوں کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔اب یہ چناؤ 10؍ نومبر کو کروائے جائیں گے۔


Share: